کراچی:دنیا دوائی کھاتے کھاتے دوائی کھانے پر مجبور،اینٹی بائیوٹک ادویات کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثآبت ہورہاہے ،کراچی میں سیمینار سے خطاب کے دوران بین الاقوامی ماہرین نے بتایا ہے کہ 2019 میں اینٹی بائیوٹکس کے غیر مؤثر ہونے سے 50 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق نے کہا ہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(اے ایچ اے ) کی طرز پر رہنما اصول (گائیڈ لائنز) وضع کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ اے ایچ اے گائیڈ لائنز پر عمل کر کے دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنی شرح اموات کو کم کیا ہے۔
آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی
کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں میں دل کے والوو میں انفیکشن کی بیماری ”اینڈو کارڈائٹس“ سے بچاؤ کی تدابیر (پروفائیلیکس) ’ایک نظر‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ماہرین صحت نے بھی خطاب کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زیبا حق نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ( جراثیم کش) دواؤں کے استعمال میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے اور ان کا بلا ضرورت ، بے جا اور کثرت سے استعمال کو روکنے کی قانون سازی کی جانی چاہیے۔ڈاکٹر زیبا حق نے کہا کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(اے ایچ اے ) کی طرز پر رہنما اصول (گائیڈ لائنز) وضع کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ اے ایچ اے گائیڈ لائنز پر عمل کر کے دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنی شرح اموات کو کم کیا ہے۔
سزائے موت کاقیدی ،8 سال بعد کیسے جیل سے وکیل بن کرنکلا،دلچسپ داستان
نیدر لینڈ سے آئے ڈاکٹر تانیر یلدیز نے کہا کہ 2019 میں جراثیم کش دواؤں کے غیر مؤثر ہونے کے باعث پچاس لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ اسی لیے نیدرلینڈ میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کے استعمال کے لیے سخت ہدایات ہیں جو کہ وقتاً فوقتاً اپڈیٹ کی جاتی ہیں، معمولی عملیات (پروسیجرز) و جراحی (سرجری) میں جراثیم کش دوائیں استعمال نہیں کی جاتیں۔
سزائے موت کاقیدی ،8 سال بعد کیسے جیل سے وکیل بن کرنکلا،دلچسپ داستان
اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر ہاشم ندیم نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ دواؤں کے بےجا ، بلاضرورت اور کثرت کے باعث ان کی اثرپذیر ی میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اینٹی بائیوٹک دواؤں کی مزاحمت اور اس کے خطرات کے باعث ان کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہیے۔انڈس اسپتال کی کنسلٹنٹ انفیکشنز ڈیزیز ڈاکٹر شمیم بہرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مریضوں کی بہتر ین تشخیص کرکے جراثیم کا پتا لگایا جائے جس کے بعد اس کے مطابق دوا تجویز کی جائے۔
کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار
سیمینار سے خطاب کے دوران دیگر ماہرین نے کہا دل کے عام امراض کے حامل مریضوں کو انفیکشن میں اینٹی بائیوٹک دوائیں دینے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دل کے پیچیدہ امراض کے حامل مریضوں کو مؤثر اینٹی بائیوٹک ضرورت کے مطابق دینی چاہیے۔