کراچی :تھرمیں غذائی قلت کےشکار مزید 5 بچےدم توڑگئےمگربھٹوپھربھی زندہ ہے ،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 5 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 5 بچےوفات پا گئے، بچوں کا انتقال غذائيت کی کمی اور بیماری سے ہوا، مرنے والے بچوں میں سے 4 نومولود جب کہ ایک کی عمر ایک سال تھی۔
خیال رہے کہ تھرپارکر میں نومبر میں وفات پانے والے بچوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے جب کہ رواں سال وفات پانے والے بچوں کی تعداد 667 ہو گئی ہے۔
دوسری طرف سندھ دھرتی ابھی بھی چند سرداروں کے رحم وکرم پرہے، ایک طرف سندھ کے سیاسی وارث ہونے کا دعویٰ کرنیوالے بلاول بھٹوگلگت میں سیاست سیاست کھیل رہے ہیںتو ساتھ سیروسیاحت پربھی کافی توجہ ہے،
گلگت سے ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول اپنے ہرجلسے میں نعرے لگواتے ہیں جیسا کہ پیپلزپارٹی ٹرینڈ چلاتی ہے ، یہ نعرے ڈھٹائی کے باوجود جاری ہیں
بلاول ایک طرف تو کہہ رہے ہیں کہ بھٹو کل بھی زندہ تھا بھٹوآج بھی زندہ ہے ، مگرسندھ بالخصوص تھرکی زمین پرلوگ بھوک افلاس سے مررہے ہیں لیکن بھٹو پھربھی زندہ ہے