مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: سستا رمضان بازار نہ لگ سکا، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) رمضان المبارک کے...

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے...

ایکس پر یوکرین سے سائبر حملہ، سروس متاثر

دنیا کے مشہور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹویٹر)...

سوشل میڈیا میں انقلاب آگیا،معروف صحافی مبشرلقمان نے 5 مزید یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور:سوشل میڈیا میں انقلاب آگیا،معروف صحافی مبشرلقمان نے 5 مزید یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کردیا ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار،معروف صحافی اوردانشورمبشرلقمان نے پاکستان سمیت دنیا بھرسے اپنے چاہنے والوں کے پرزورمطالبے کےبعد پانچ مزید یوٹیوب چینل پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سنیئر صحافی پہلے ہی مبشرلقمان یوٹیوب چینل چلارہے ہیں جہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد 15 لاکھ کے لگ بھگ ہوگئی ہے ، اب پرزورعوامی مطالبے پر5 نئے یوٹیوب چینلز کا آغاز کررہے ہیں ، ذرائع کےمطابق سینیئرصحافی اہل وطن کو باخبر رکھنے کے لیے یہ تمام کوششیں بروئے کارلارہے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس سلسلے میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور بہت جلد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا

 

 

https://www.youtube.com/channel/UCslugpmYWJiZK5rbvtcaV7Q

 

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق سنیئر صحافی مبشرلقمان نے ماہرتجربہ کارافراد کا انتخاب کرلیا ہے ،یوٹیوب چینلزکے لیے جن ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں اس سپر ٹیم میں راو اویس ، جگن کاظم اور صابرشاہ شامل ہیں ،


باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ان نئے یوٹیوب چینلزکے لیے تمام تکنیکی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ان چینلز کے لیے عملے کو بھرتی کرلیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان چینلز کو آپریشنل کرنے کے لیے ضروری سامان بھی خرید لیا گیا ہے

ذرائع کے‌حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باغی ٹی وی بدستور اپنا کام کرتا رہے گا اوراس کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ اس سپرٹیم کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ یہ پہلے ہی جگن کاظم اورصابرشاہ کے یوٹیوب چینلز کو بھی احسن انداز سے چلا رہی ہے

یہ بات بھی بڑی دلچسپ ہے کہ ان چینلزکی نشریات سے قبل ہی پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،پاکستان سمیت دنیا بھرسے بڑی تعداد میں چاہنے والے یا تو فون کالز کے ذریعے مبارکبار دے رہے ہیں‌اوربڑی تعداد میں لوگ میسجز کے ذریعے مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں

دوسری طرف سینیئر صحافی مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ان شا اللہ بہت جلد ہی یہ چینلز آپریشنل ہوجائیں گے اورڈیجیٹل میڈیا میں انقلاب برپا کردیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھرسے آنے والے مبارکباد دینے والوں کے بہت مشکورہیں اوران کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں‌گے

 

 

یاد رہےکہ اس سے پہلے معروف صحافی کا یوٹیوب چینل مبشرلقمان یوٹیوب چینل نے سوشل میڈیا کی دنیا میں لائیورمضان ٹرانمیشن کا آغاز کرکے نہ صرف انقلاب برپا کیا بلکہ ایک نئی جہت دی ، ان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں 15 لاکھ کے لگ بھگ لوگوں نے ان پراظہاراعتماد کرتے ہوئے ان کےساتھ اظہارمحبت کیا ہےاورلاکھوں میں یہ چاہنے والے اب مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے باقاعدہ قاری اورناظرین ہیں

ذرائع کے مطابق مبشرلقمان یوٹیوب چینل کےعلاوہ اس پلیٹ فارم سے چلنے والا باغی ٹی وی بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں ، اس وقت باغی ٹی وی کی نشریات بھی پاکستان سمیت دنیا بھرمیں دیکھی جارہی ہیں، باغی ٹی وی کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے رمضان ٹرانسمیشن کا باقاعدہ آغاز کیا ہے اورتھوڑے ہی عرصے میں بہت زیادہ نام کما لیا ہے

اس پلیٹ فارم سے صرف خبروں اورحالات حاضرہ کا سلسلہ ہی جاری نہیں بلکہ رشد وہدایت کےلیے ایک اسلامی چینل کا بھی آغاز کیا گیا ہے ، جسے الفجریوٹیوب چینل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ،اس اسلامی تعلیمات کے حامل یوٹیوب چینل کو بھی بہت سراہا جارہا ہے ،پاکستان سمیت دنیا بھرسے اس کی نشریات کو باقاعدہ سنا جارہا ہے