گوجرخان( باغی ٹی وی/ نامہ نگارشیخساجدقیوم)محض32گھنٹے کے دوران قتل،خود کشی اور کرنٹ لگنے کے الگ الگ 5واقعات میں 2خواتین سمیت5افراد جان گنوا بیٹھے،قتل کا وقوعہ کرم کسوال میں پیش آیاجہاں حبیب کنیال کے رہائشی سبزی وفروٹ تاجرمحمد شبیر کولاتوں اور مکوں سے مار مار کر کے قتل کر دیا،پولیس رپٹ کے مطابق محمد شبیر اپنے بیٹے اور بھانجوں کے ہمراہ سبزی منڈی گوجرخان سے سبزی و فروٹ خریدنے کے بعد جب سوزوکی میں سوار ہوئے توعابد حسین کے تین بیٹوں زرین عابد،محمد فاضل اورعلی قدر وغیرہ زبردستی گاڑی میں بیٹھ گئے اور اپنے گاؤں کے راستہ میں پہنچ کر انہوں نے محمد شبیر کو بُری طرح زودکوب کرتے ہوئے قتل کے بعد راہ فرار اختیار کر لی،کرنٹ لگنے کا وقوعہ میونسپل ٹرک وبس سٹینڈ کے قریب سروس روڈ پر پیش آیا جہاں 12/13بر سے گوجرخان میڈیا سنٹر کے ارد گردہمہ وقت موجود رہنے والی مخبوط الحواس نامعلوم عورت بجلی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،خود کشی کے وقوعہ کی تفصیلات کے مطابق خاوند سے ناراض3بچوں کی ماں 30سالہ مہوش شہناز کی گھر چھوڑ جانے کے بعد اچانک خودکشی کی اطلاع پر اسکے خاوندچکوال کے محلہ غوثیہ جہلم روڈ کے رہائشی36 سالہ رضوان منیر ولد محمد منیرنے بھی گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی،رضوان کی خود کُشی کا وقوعہ گوجرخان کے غربی قصبہ دولتالہ میں حبیب بنک کے قریب مارکیٹ کی چھت پراسکے رہائشی کمرہ میں رونما ء ہوا،بتایا گیا ہے کہ میاں سے نزعی حد تک لڑائی جھگڑاکے بعد مہوش تھانہ دھمیال راولپنڈی کے علاقہ بنی سٹاپ میں رہائش پذیر تھی اوراس نے وقوعہ سے کچھ ہی دیر قبل خاوند سے فونک گفتگو کی اور خودکشی کر لی

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں