5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی رتہ امرال پولیس نے فوری کارروائی کر کے 5سالہ بچی سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم منیر کو گرفتار کر لیا ،
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزم منیر نے اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او رتہ امرال کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد منیر کو گرفتار کرلیا ۔
تھانہ رتہ امرال پولیس نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا۔
بچی کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
ملزم نے صفدر آباد اپنےگھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔ درخواست گزار
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد منیر کو گرفتار کرلیا۔ pic.twitter.com/bi95qWWqCy
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) January 26, 2020
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو طبی امداد اور میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جاۓ گا۔ بچوں پر کسی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے،
ایک اور کاروائی میں تھانہ بنی پولیس نےسنیپ چیکنگ کےدوران 2 جعلسازوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان طارق شاہ اور عبدالغفور شاہ سے پنجاب کے 8 اور اسلام آباد کے 13 جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوئے۔ملزمان اپنی ٹریول ایجنسی کےآفس میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بناتےتھے۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
ایک اور کاروائی میں راولپنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمان گرفتار کر لیے، نصیر آباد پولیس نے قتل کے دو ملزمان رفعت اور طاہر کوگرفتار کر لیا۔ملزمان نے گزشتہ رات فائرنگ کرکے ربنواز نامی شخص کو قتل کیا اور وقوعہ کو چھپانے کے لئے نعش کھلی جگہ پھینک دی۔
قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی ارم شہزاد کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا۔نصیر آباد پولیس نے کامیاب حکمت عملی کے تحت ریڈ کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔