جان بچانےوالی ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ غریبوں کا زندہ درگورہونے کا خدشہ

0
153

پشاور:جان بچانےوالی ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ غریبوں کا زندہ درگورہونے کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 50 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی 50 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
شوگر، کینسر سمیت جان بچانے والی زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں15 سے 150 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں ہفتے میں یہ دوسری بار ادویات اور سالٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی میڈیکل اسٹورز اور مارکیٹ سے بیشتر ادویات غائب ہوگئی ہیں۔ جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خیبرپختونخواہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں باربار اضافے سے غریبوں کو علاج کی سہولت سے محروم کیا جارہا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

دوسری جانب جان بچانے والی ادویات کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کو زندہ درغور کرنے کے مترادف ہے

Leave a reply