اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے تحفظ کیلئے گھڑسوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

0
40

اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر، بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے چاق و چوبند گھڑ سوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق: گھڑ سوار دستوں کو پارکس، ہائیکنگ ٹریلز سمیت کچے راستوں اور پہاڑی علاقوں و دشوار گزار جگہوں پر جہاں پیٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن کارآمد نہیں وہاں انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایت پر وہاں انہیں تعینات کیا جائے گا۔

(تصاویر بشکریہ اسلام آباد پولیس)

یہ گھڑ سوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ پولیس کا عوام الناس میں بہتر تصور اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

وفاقی پولیس کے اس اقدام کو جہاں بیشتر شہریوں نے سراہا وہی کچھ شہریوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ: یہ ‏فیصلہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ اس دور میں اسلام آباد جیسے شہر میں گھوڑے پالنا آسان ہے؟

ایک شہری کا مزید کہنا تھا کہ: اسلام آباد شہر کی وہ کون سی جگہ ہے جہاں بائیک نہیں جا سکتی لیکن گھوڑا جا سکتا ہے؟
لیکن کرائم رپورٹر علی عمران عباسی نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو ایک اچھا عمل قرار دیا۔

Leave a reply