واربرٹن(نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود اور صوبائی وزیر لیبر انصرمجید کے ہمراہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر واربرٹن میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں مزدور طبقہ میں 208 مکانوں کی چابیاں اور 80000 صحت کارڈ کا اجرا کردیا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پنڈال میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ویژن میں مزدوروں کی بحالی اور دیکھ بھال سب سے اولین ترجیح ہے جو کہ ہر موقع اور ہر دور میں رہے گی آج تحریک انصاف نے مزدوروں کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا کر مثال قائم کردی ہے
‏دُنیا مزدوروں کی محنت کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم سب رَبّ کے عطا کیے ہوے رُتبے اور نصیب کے مطابق کام کرتے ہیں۔ انسانیت میں برابر رہتے ہوۓ ہمیں اس دُنیاوی عارضی عہدوں میں اپنے سے کم عہدے کے ساتھیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
وزیراعلی پنجاب,سردار عثمان بزدار کی واربرٹن,ننکانہ صاحب آمد کے موقع پر صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود صوبائی وزیر لیبر انصرمجید , صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ,کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ ,آر پی او شیخوپورہ رینج عبدالقادر قیوم ,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری, سابق نائب صدر پریس کلب ڈاکٹرخالدمحمود شیخ بھی ہمراہ موجود ہیں

Leave a reply