دیپالپور روڈ پر تیز رفتار مزدا ڈالہ حادثے کا شکار

کھڈیاں خاص ، قصور:-
(نمائندہ باغی ٹی وی) کھڈیاں خاص سے آتے ہوئے تیز رفتار مزدا ڈالہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص سے 4 کلومیٹر دور
جمال پور سٹی کے قریب آلو سے بھرا ہوا مزدا ڈالہ تیز رفتاری کے باعث کار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا تاہم ڈرائیور اور ساتھی زخمی ہوئے جبکہ کسی قسم کا کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مزدا ڈالہ جس کا نمبر
LES 8554
ہے آلو کی فصل لوڈ کرکے دیپالپور روڈ کے ذریعے لاہور جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے کار آنے کی وجہ سے مزدا ڈالہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور مزدا ڈالہ کے اگلے دونوں ویل ڈالے سے الگ ہو کر دور جا گرے تھے۔ حادثہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
پٹرولنگ پولیس چوکی نورپور نے موقع پر پہنچ کر جاۓ وقوعہ کا جائزہ لیا ہے اور کاروائی شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.