جرار شاکر ، (باغی ٹی وی قصور)
پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ملزم ابو بکر نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس پر پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے ایکشن کرتے ہوئے گوہڑ ہٹھاڑ کے نزدیک سے ملزم ابو بکر کو رائفل سمیت گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حوالات میں بند کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر نوجوان گرفتار
Shares: