قصور
بےحسی کی حد،5 دن سے گندگی کے ڈھیر میں ایک شحض بھوکا پیاسا پڑا رہا،کسی بھی علاقہ مکین نے نا تو نکالا نا ہی ہسپتال منتقل کیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقے
ملانوالا بس سٹاپ جی ٹی روڈ  پتوکی میں گزشتہ دن گندگی کے ڈھیر پر
5 دن سے ایک جیتا جاگتا شخص بھوکا پیاسا پڑا مر رہا تھا لیکن افسوس صد افسوس کہ کسی نے نا تو اسے گندگی سے اٹھایا اور نا ہی  کسی نے اس کی مدد کی حتی کہ ریکسیو 1122 وہ کسی بھی فلاحی تنظیم کو مطلع نا کیا
مطلوبہ شحض برہنہ حالت میں پڑا تھا جسے ایک رحمدل راہگیر نے دیکھا اور فوری ریسکیو 1122 کو کال کی
ریسکیو 1122 نے مطلوبہ شحض کر بڑے پیار اور محبت سے گندگی کے ڈھیر سے نکالا اور ہسپتال منتقل کیا








