پاکستان میں فائیو جی کی بات ہو رہی فور جی سروس دستیاب نہیں، کیوں؟ عالیہ کامران

اسلام آباد، میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ ابھی تک آئی ٹی کے شعبے میں 30 لاکھ افراد کو ٹریننگ دی۔ویڈیو ایڈنٹنگ سمیت بزنس کی ٹریننگ دی گئی۔فری لانسرز نے گزشتہ سال 29 کروڑ ڈالر کمائے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سولر پینل کا ٹیکنیشن نہیں۔ ہم سولر پینل ٹیکنیشن کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔پاکستان میں پہلی بار سولر پینلز کےسرٹیفائڈ ٹیکنیشن تیار کرینگے۔ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے صرف دو سرٹیفائیڈ ٹیکنیشنز ہیں۔ہم الیکٹرک وہیکل ٹیکنیشنز ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔

پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

جس میں صلاح الدین نے کہا کہ کراچی حیدر آباد میں نہ فون سگنلز ہیں نہ ہی انٹرنیٹ ہے۔ عالیہ کامران نے کہا کہ ملک میں فائیو جی کی بات ہو رہی ہے فور جی سروس دستیاب نہیں ہے۔ ممبر ٹیلی کام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ملک میں کوالٹی آف سروس پر ہمیں بھی تحفظات ہیں۔انٹرنیٹ سروس کو بہتر کرنے کیلئے 99 براڈبینڈ لائنس جاری کیے۔ فرانس سے کیبل کے ذریعے پاکستان کو کنیکٹ کر دیا ہے۔ کراچی کے ذریعے فرانس آپٹیک کو کنیکٹ کیا ہے۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ ہمارا سوال لائسنس کا نہیں معیاری سروس کا ہے۔ ناز بلوچ نے کہا کہ موٹر ویز کے سفر کے دوران انٹرنیٹ سروس نہیں ہوتی۔ کراچی جسے بزنس حب میں انٹرنیٹ سروس نہیں ہے۔ حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ملک میں غیر معیاری انٹرنیٹ کی بنیادی وجہ ایل سیز نہ کھلنا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹیلی کام انڈسٹری کی ایل سیز پر پابندی ہے۔ جب مشینری درآمد نہیں کرینگے تو معیاری انٹرنیٹ کہاں سے ملے گا۔ اس وقت ملک میں فائبر آپیٹک کی قلت ہے۔جتنی فائبر آپٹیک چاہیے دستیاب نہیں ہے۔ مائیکرو ویو پر سگنلز کے ذریعے انٹرنیٹ چل رہا ہے۔

Shares: