نایئجریا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 37 افراد جاں بحق

0
82

نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 37 افراد جاں بحق ہو گئے-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی میدوگوری شہر کے باہر تین بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے-

ترکیہ: استنبول میں 6.1 شدت کا زلزلہ متعدد افراد زخمی

ملک کی روڈ سیفٹی ایجنسی نے بتایا کہ شمال مشرقی نائجیریا کے شہر میدوگوری کے باہر تین بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بورنو ریاست کے روڈ سیفٹی ایجنسی کے سربراہ یوٹن بوئی نے بتایا کہ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب میدوگوری میں پہلے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرائیں اور پھر تیسری تیز رفتار بس بھی ان میں جا گھسی، اب تک، 37 افراد کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، اور ان میں سے زیادہ تر کی شناخت نہیں ہو سکی۔

یہ تصادم بورنو ریاست کے دارالحکومت میدوگوری سے 35 کلومیٹر دور جاکانا گاؤں کے قریب ہوا۔

تصادم اس وقت ہوا جب ایک بس کا ٹائر پھٹ گیا، اور وہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، بوئی نے حادثے کے لیے "تیز رفتاری” کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا۔

اسپتال کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار، سڑک پربچے کی پیدائش

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آتشزدگی کی وجہ سے زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہو گئی ہیں، لاشوں کی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے کیا جائے گا۔

افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائیجیریا کی ناقص دیکھ بھال والی سڑکوں پر حادثات عام ہیں، جس کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنا ہے۔

اس سے قبل منگل کو، نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب بس اور ٹرک کے تصادم سے 17 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، متاثرین شمال مشرقی ریاست گومبے سے سفر کر رہے تھے۔

فائر سیفٹی حکام کے مطابق، ہفتے کے روز نو افراد اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب ان کی اوور لوڈ گاڑی شمالی شہر کانو کے باہر ٹائر پھٹنے کے بعد ڈیم میں گر گئی۔

Leave a reply