5 ویں کلاس کے سٹوڈنٹس کے امتحانی سسٹم میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ، کیا ہے یہ تبدیلی سب کو حیران کرگئی
لاہور : 5 ویں کلاس کے سٹوڈنٹس کے امتحانی سسٹم میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ، کیا ہے یہ تبدیلی سب کو حیران کرگئی ، اطلاعات کےمطابق اس وقت پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے حوالے سے اہم معاملات زیر غور ہیں اور کوشش کی جارہی ہےکہ ایسا سسٹم متعارف کرایا جائے کہ طالبعلوںکی قابلیت بھی جانچی جائے اور آسانی بھی پیدا کی جاسکے
ذرائع کے مطابق موجودہ نظام تعلیم میں بہتری کیلئے سرکاری سکولوں کے طلبا کیلئے روایتی طریقہ امتحان تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن 2020 میں پانچویں کا امتحان نہیں لے گا، پانچویں کا امتحان سکول انتظامیہ خود لے گی، سوالیہ پرچہ جات پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا، پیپرز اساتذہ خود ہی چیک کریں گے،
ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان پیپروں کی مارکنگ کیلئے جوابی کاپی بھی پنجاب ایگزمینیشن کمیشن دے گا، امتحان دینے والے بچوں کے نتائج کا رپورٹ کارڈ سکول جاری کرے گا، بہتر نتائج برآمد ہوئےتو پنجاب ایگزامینشن کمیشن تیسری،چوتھی ،چھٹی اورساتویں جماعت کے امتحانات کیلئے بھی پرچے تیار کرے گا۔اس کا مقصد اساتذہ کی قابلیت اور محنت کو بھی چیک کرکے آئندہ کے لیے نیا لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے
اولاد جان سے پیاری "میرا پتر” کس اداکار نے اپنے بیٹے کو لوری سنا نا شروع کردی |