لاہور انویسٹی گیشن پولیس ساندہ کی کارروائی، اندھے قتل کا ڈراپ سین، جگری دوست ہی دوست کا قاتل نکلا۔

6ہزار روپے ادھار واپسی کے تقاضے پرملزم زاہد محمود اپنے جگری دوست مقتول عباس عرف جگنو کو قتل کر کے فرار ہو گیاتھا۔ لاہورانویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے 2ماہ قبل ہونیوالی اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کرمقتول عباس علی عرف جگنو کو چند پیسوں کے لیے قتل کرنے والے اس کے جگری دوست ملزم زاہد محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے شہری عباس علی کے اندھے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نوید ارشاد کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے انچارج انویسٹی گیشن ساندہ اکرام حسین اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شب و روزکی انتھک محنت، تمام دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند پیسوں کے لین دین پر مقتول عباس علی عرف جگنو کو قتل کرنیوالے اس کا جگری دوست زاہد محمودکو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم زاہد محمود نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول عباس عرف جگنو اس کا جگری دوست تھا۔ عباس نے اپنے بیوی بچوں سے علیحدہ کرائے پر مکان لے رکھا تھا جہاں ہم دونوں ساتھ مل کر نشہ کرتے تھے۔ میں نے عباس کو 6ہزار روپے اُدھار دیئے ہوئے تھے۔ میں جب بھی اس سے پیسوں کا تقاضہ کرتا وہ ٹال مٹول کر دیتا۔ ایک دن دن ہماری ادھار کی رقم 6ہزار واپس کرنے پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر میں نے طیش میں آ کر تیز دارکٹر سے عباس کا گلہ اور کلائی کاٹ کر قتل کر دیا اورخودخاموشی سے موقع سے فرار ہو گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Shares: