سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)2 عورتوں سمیت 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے

ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل سعادت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موترہ سب انسپکٹرافضال حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 1. ملک حفیظ ولد ملک عزیز سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ،2. محمد پرویز ولد سلطان سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ 3. واجد علی ولد محمد حسین سکنہ بیڑھ ،ڈسکہ،4. عنصر علی عرف مستنصر ولد محمد اسلم سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ،5. مسمات فائقہ زوجہ عنصر علی عرف مستنصر ولد محمد اسلم سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ ،6. شمیم بی بی زوجہ عرفان سکنہ کمال پور ڈسکہ کو لیڈیز پولیس کی مددسے گرفتار کر لیا

ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 28کلو 50گرام چرس، 6کلو500گرام آئس ، 120گرام ہیروئن، 2الیکٹرانک کنڈے ،اسلحہ ناجائز2پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں ،3موٹر سائیکلیں اور 10ہزار روپے سے زائد رقم وٹک برآمد کرلی ہے۔ ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

Shares: