کورونا وائرس:60 لاکھ ماسک لاپتہ یا چوری ابھی تک پتہ نہ چل سکا

0
61

نیروبی :کورونا وائرس:60 لاکھ ماسک لاپتہ یا چوری ابھی تک پتہ نہ چل سکاجرمن کسٹم حکام نے کہا ہے کہ طبی عملے کی حفاظت کے لیے آرڈر کیے گئے 60 لاکھ سے زائد ماسک کینیا ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔

جرمن حکام کے مطابق وہ لاپتہ ہونے والے 60 لاکھ ماسک کی برآمدگی کے لیے تحقیقات کررہےہیں۔جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے سپیگل آن لائن میں شائع ہونے والی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہوا‘۔

دوسری جانب کینیا کے ہوائی اڈے کی اتھارٹی (کے اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات میں ابھی تک کچھ نہیں ملا ہے۔واضح رہے کہ جرمن کسٹم حکام نے ایف ایف پی 2 ماسک، جو 90 فیصد سے زیادہ ذرات کو فلٹر کرتے ہیں، کے آرڈر کیے تھے۔

کسٹم حکام اور مسلح افواج ماسک کی خریداری کے لیے وزارت صحت کی مدد کررہی تھی۔مذکورہ کھیپ 20 مارچ کو جرمنی کو موصول ہوجانی چاہے تھی لیکن کینیا کے ہوائی اڈے پر گزشتہ ہفتے کے آخر میں لاپتہ ہوگئی جس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔

Leave a reply