بڑے افسوس کی خبر ! کراچی میں بارش، کرنٹ لگنےسے موتیں‌ہی موتیں‌

0
61

کراچی : بارشیں‌ کیا آئیں‌ کہ کئی گھروں کے چراغ گل کرگئیں‌، اطلاعات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول ایک بار پھر کھل گیا

بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

ذرائع کےمطابق کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ سائٹ ایریا میں ہوٹل میں بیٹھے 2 افراد پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گرے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ کالونی کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ہجرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے8 سال کا بچہ جاں بحق ہوا۔

 

غرور نےمودی کو اندھا کردیا، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں‌خطاب

یاد رہے کہ کراچی میں جولائی کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔نیپرا نے کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیا تھا اور 19 ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا۔

 

ہر سال امیر ملکوں کے امیر لوگ غریب ملکوں سے اربوں ڈالرز نکال کر لے جارہے ہیں‌ ، دنیا منی لانڈرنگ کو روکے ، عمران خان کا خطاب جاری

Leave a reply