چھ سال کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ کمرشل کیا علیزے شاہ

alezey shah

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌نے چھ سال کی عمرمیں کام شروع کیا تھا اور پہلا کمرشل ہی تھا اس کمرشل میں میرے ساتھ وسیم اکرم تھے ، ان کے ساتھ میں نے دو کمرشلز کئے، دوسرا کمرشل چار سال کے وقفے کے ساتھ کیا، مجھے حیرت ہے کہ وسیم اکرم نے مجھے ٔپہچان لیا، وہ بہت عاجز اور شفیق ہیں. علیزے شاہ نے کہا کہ میں ڈانس کرنے کی بہت شوقین ہوںلیکن کیمرہ کے سامنے ڈانس کرنے کے لئے مجھے بہت زیادہ اعتماد چاہیے.

انہوں نے کہا کہ سپر سٹار مووی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ اعتماد نہیں تھا لیکن مجھے مومنہ درید نے بہت سمجھایا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلے پانچ چھ سال تک میں مووی نہیں‌ کر سکتی .میں ابھی زہنی طور پر تیار نہیں ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے فواد خان بہت پسند ہیں لیکن مجھے ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا.” علی ظفر کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کیا تو بہت اچھا لگا، علی ظفر بہت سپورٹیو ہے لہذا ان کے ساتھ پرفارمنس کو بہت انجوائے کیا”. انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ فلم کرنے کےلئے ساری عمر پڑی ہوئی ہے ابھی تو ڈراموں میں کام کررہی ہوں.

ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ

ایکٹنگ سے قبل ٹیچنگ کی رابعہ نورین

حر اور مانی پہنچے لاہور

Comments are closed.