گونگی بہری 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک

ملزم ریحان نے 6 سالہ مناہل دلشاد کو اپنی دکان میں ہوس کا نشانہ بنایا
0
74
vihari

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،

وہاڑی کے علاقہ دانیوال میں گونگی بہری 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک ہو گیا،ملزم ریحان کو پوٹینسی ٹیسٹ کروا کر واپس لایا جا رہا تھا ،ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ریحان نے پولیس کنسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اسی کشمکش میں خود سے فائر سینے پر چلنے سے ہلاک ہو گیا

پنجاب کے شہر وہاڑی کے علاقے دانیوال میں گونگی بہری کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا تھا ملزم ریحان نے 6 سالہ مناہل دلشاد کو اپنی دکان میں ہوس کا نشانہ بنایا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا ،ڈی ایس پی سرکل صدر راؤ محمد سلیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دانیوال قاسم نے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزم ریحان نے پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران اپنا جرم تسلیم کر لیا پریس کانفرنس کے دوران بچی کے وارثان نے وہاڑی پولیس کے فوری رسپانس اور کارکردگی کو سراہا ،ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کا کہنا تھا کہ ایسے سفاک ملزم کسی معافی کے لائق نہیں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

Leave a reply