چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی

چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی

باغی ٹی وی : یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیتےہوئے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمارے شہداء اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

امیر البحر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جرأتمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاؤ کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا۔پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔

انہوں‌ نےکہ اپاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں اپنا تسلط قائم رکھتے ہوئے بھارتی بحری جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک ہی مقید رکھا۔پاک بحریہ آج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے.آج، پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

Comments are closed.