60 سے زائد وارداتیں کرنیوالے ملزمان ہوئے گرفتار

0
41
karachi arrest

60 سے زائد وارداتیں کرنیوالے ملزمان ہوئے گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزمان محمد انور بنگالی، محمد سمیر عرف ریا ض اور عرفان بنگا لی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30بور پسٹل اور ایک عدد 9ایم ایم پسٹل بمعہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور روڈ، شنواری ہو ٹل، گُل بائی، آئی سی آئی پُل اور فشری میں شہریوں سے مو با ئل فونز، نقدی اور موٹر سا ئیکل چھیننے کی 60سے زائد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتی، اسٹر یٹ کرائم اور مزاحمت پر متعدد افراد کو گو لیاں مار کر زخمی کر نے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان اس سے پہلے کئی بار جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمو نیشنمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Leave a reply