انسولین، کینسراورڈپریشن کی ادویات کی شدید کمی:دل کےمریضوں کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے

0
67
latest

لاہور:پنجاب میں دل کے مریضوں کی ادویات کی قلت ہوگئی ،اطلاعات ہیں کہ پنجاب بھر میں اس وقت جان بچانے والی ادویات کی شدید کمی ہوگئی ہے ، خصوصا لاہورمیں توصورتحال بہت ہی خراب ہے، متعدد ادویات کی قلت ہوگئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین، انسولین اور آنکھوں کے ڈراپس بھی نہیں مل رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

صحت سے وابستہ افراد اورشعبہ جات کے مطابق دل کے مریضوں کیلئے ہیپرین کی قلت ہے، جب کہ ڈائریا کی دوائی حتیٰ کے زخموں پر لگانے والی پائیوڈین تک مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔صوبے بھر کی ادویات کی مارکیٹوں میں انسولین، کینسر اور ڈپریشن کی ادویات کی بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جب کہ جلد کیلئے دوائیں بھی فارمیسز پر موجود نہیں ہیں۔

جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنیوالا ڈنکی آئل والا حکیم گرفتار

پنجاب کے بڑے شہروں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایکسرے، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی میں استعمال ہونے والے انجکشنز کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں میڈیکل اسٹورز والوں کا کہنا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی سپلائی نہیں کی جارہی۔ معاملے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

دوسری جانب فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ میڈیسن کے خام مال دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں مشکلات ہے۔

Leave a reply