62 سالہ ممبرپارلیمنٹ نے خود کشی کرکے وزیراعظم کے لیے مشکلات کھڑی کردیں
نئی دہلی: 62 سالہ ممبرپارلیمنٹ نے خود کشی کرکے وزیراعظم کے لیے مشکلات کھڑی کردیں،اطلاعات کے مطابق ہماچل پردیش سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رام سواروپ شرما نئی دہلی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کی چھت سے لٹکتے ہوئے پائے گئے۔
62 سالہ سواروپ شرما بی جے پی کی جانب سے دو بار پارلیمان کے ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہلی پولیس کے پی آر او چنوموئے بسوال نے بتایا کہ شرما کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے تاہم جائے وقوعہ سے کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا۔ پولیس نے بتایا کہ انکوائری جاری ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔