نوے کی دھائی کی معروف اداکارہ کی 64 سال کی عمر میں دوسری شادی، تفصیل جانیےخبر میں
نوے کی دھائی کی معروف اداکارہ نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نوے کی دہائی کی فلموں کی اداکارہ انجمن جو کہ طویل عرصے سے پاکستانی فلموں کی سکرین سے غائب ہوچکی تھیں اب ایک بڑی خبر کے حوالے سے دوبارہ منظرعام پر آگئی ہیں ۔انھوںنے اداکار لکی علی سے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماضی کی فلمی ادکارہ اور مرحوم اداکار سلطان راہی کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی انجمن نے دوسری شادی کر لی ہے۔ اداکار لکی علی ان کے دوسرے خاوند ہیں ۔انجمن کے پہلے خاوندمبین ملک کو 2013 میں عید کے روز قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ لندن چھوڑ پر لاہور واپس آگئی تھیں اور اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہو گئی تھیں۔تاہم اب وہ دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ اداکارہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں اداکارجوڑی کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ ہی شریک تھے۔