658 اشتہاری مجرمان گرفتار. ترجمان سی سی پی او پشاور پولیس

0
79

658 اشتہاری مجرمان گرفتار. ترجمان سی سی پی او پشاور پولیس

ترجمان سی سی پی او پشاور پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجرمان اشتہایوں کے خلاف خصوصی مہم ، ضلع بھر میں سنگین مقدمات میں مطلوب 658 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیئے گئے جبکہ پشاور پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے.

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ خصوصی مہم کے دوران قتل ،اقدام قتل، اغوائیگی، راہزنی، پولیس مقابلہ ، چوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث 658 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے جبکہ ترجمان نے مزید بتایا ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان کی خصوصی ہدایات پر تمام ڈویژنز میں ہونے والی خصوصی مہم میں گرفتار سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان شامل ہیں.

ترجمان کا بتانا تھا کہ خصوصی مہم کے دوران اشتہاری مجرمان کو پناہ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور خصوصی مہم میں ایس صدر سرکل ملک حبیب خان نے پہلی پوزیشن ، ایس پی کینٹ وقاص رفیق خان نے دوسری جبکہ اور ایس پی رورل نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حالیہ مہم کے دوران ایس ڈی پی او ورسک محمد اسحاق نے پہلی، ایس ڈی پی او بڈھ بیر حسن خان نے دوسری جبکہ ایس ڈی پی او صدر محمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید مروت نے پہلی ،ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ واجد خان نے دوسری اور ایس ایچ او بڈھ بیر اعجاز اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

ترجمان سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے اشتہاریوں کے خلاف مہم کا کامیاب بنانے کی خاطرکاروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس ضمن میں اشتہاریوں کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے، شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے سمیت مختلف مواقع پر مجرمان کو سہولیات اور پناہ دینے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا گیا ہے، جن سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے. اسی طرح قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوائیگی، پولیس مقابلوں ، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث دیگر ملزمان کی فہرستیں بھی مرتب کرتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو ارسال کرتے ہوئے ان کو خصوصی ٹاسک حوالہ کیا گیا تھا،

Leave a reply