نیوزی لینڈ میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔اطلاعات کے مطابق زلزلہ نیوزی لینڈ کے مشرقی شہر گسبورن سے 180 کلومیٹر دور ہوا جس کی زمین میں گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ زلزلے کے مرکز کے اردگرد 300 کلومیٹر کے علاقے میں سونامی کی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔
#BREAKING Tsunami warning after 6.9-magnitude earthquake strikes off New Zealand's North Island: USGS pic.twitter.com/x6pMU5Mw8M
— AFP News Agency (@AFP) March 4, 2021
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آیاجس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی ایجنسی کے مطابق اس کی شدت 7.3 تھی۔
نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے فوری بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں یا نہیں۔
اس ٹویٹ کے بعد ایجنسی کی جانب سے ایک اور بیان میں مشرقی ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر جانے کی تلقین بھی کی۔








