کراچی:زاہدلاڈلا گروپ کے2کمانڈروں سمیت اسٹریٹ کرائمزاورمنشیات فروشی میں ملوث7ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے زاہد لاڈلا گروپ کے 2 کمانڈروں سمیت اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا,
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے پولیس کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ (1) تھانہ بغدادی میں پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب زاہد لاڈلا گروپ کے 2 کمانڈروں کو گرفتار کر لیا, ملزم کی شناخت صدام اور محمد حسین کے نا سے ہوئی ہے, ملزمان سے 1 ہینڈ گرینیڈ اور 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیا گیا.
ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں, ملزمان اکثر اوقات فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایا کرتے تھے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان بھتہ خوری اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے, ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.
(2) تھانہ نیپئر
پولیس نے دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا, ملزمان کی شناخت متین احمد اور شاکر کے نام سے ہوئی ہے.ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، ادھر ملزمان عادی پیشہ ور ہیں, اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں.
برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KDH-1623 کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج ہے.
ملزم شاکر کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. ایف آئی آر نمبر 295/2014 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ بغدادی.
2. ایف آئی آر نمبر 296/2014 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ بغدادی.
3. ایف آئی آر نمبر 150/2017 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ بغدادی.
4. ایف آئی آر نمبر 169/2018 بجرم دفعہ 393/397/34 تھانہ عیدگاہ.
5. ایف آئی آر نمبر 121/2019 بجرم دفعہ 9 تھانہ بغدادی.
6. ایف آئی آر نمبر 316/2019 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ عیدگاہ.
7. ایف آئی آر نمبر 317/2019 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ عیدگاہ.
ملزم متین بھی اس سے قبل منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جاچکاہے.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.
(3) تھانہ کھارادر
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 عادی/پیشہ ور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا, ملزمان کی شناخت علی احمد اور مبشر کے نام سے ہوئی ہے.ملزمان سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی.
ملزم علی احمد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. ایف آئی آر نمبر 331/2017 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کھارادر.
2. ایف آئی آر نمبر 331/2017 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ کھارادر.
3. ایف آئی آر نمبر 116/2022 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کھارادر.
ملزم مبشر بھی اس سے قبل منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے.ملزمان شہر بھر میں منشیات سپلائی/فروشی کیا کرتے تھے.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے
(4) تھانہ کلاکوٹ
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کر لیا.ملزم کی شناخت عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے, ملزم سے آئس برآمد کی گئی. ملزم عادی/پیشہ ور منشیات فروش ہے, ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.ملزم کے خلاف ۔مقدمہ درج مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.