7 ماہ کے دوران برآمدات، درآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی.

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوگیا۔ برآمدات، درآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزارت خزانہ نے رواں مالی سال جولائی سے جنوری کی معاشی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری ترسیلات زر 11 فیصد کم ہو کر 16 ارب ڈالر رہیں، سرکاری اخراجات میں 19.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں 77 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے. جولائی سے جنوری مہنگائی کی شرح 25.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، وفاق کے اخراجات 6382 ارب روپے تک جا پہنچے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک سرمایہ کاری 44 فیصد کمی کے ساتھ 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔
مزید یہ پڑھیں؛
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
گزشتہ جولائی سے دسمبر ٹیکس آمدن میں 18.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے جنوری برآمدات 7.4 فیصد کم ہوکر 16.4 ارب ڈالر پر رہیں جولائی سے جنوری درآمدات 20.9 فیصد کم ہو کر 33.5 ارب ڈالر رہیں۔

Shares: