اداکارہ و گلوکارہ حرامانی جن کو اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے وہ ہیں بہت زیادہ خوش اور اس بار خوشی کسی پراجیکٹ کے سپر ہٹ ہوجانے کی نہیں ہے بلکہ اس بار خوشی ان کو انسٹاگرام پر 7 ملین فالورز ہونے کی ہے. حال ہی میں ان کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالورز ہو گئے ہیں اس موقع پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور شکریہ ادا بھی انہوں نے اپنی ہی آواز میں گایا ہوا گانا پسوڑی کی وڈیو لگا کر کیا. اس وڈیو میں حرامانی ایک کنسرٹ کررہی ہیں اور اس دوران وہ علی سیٹھی کاسپر ہٹ گانا پسوڑی گا رہی ہیں اور حرامانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ اس وڈیو کو لگا کر کیا. حرا نے جیسے ہی شکریہ کی پوسٹ لگائی تو ان کے مداحوں نے بھی ان
کو 7 ملین فالورز کی تعداد پر مبارکباد دیں. حرامانی انسٹاگرام پر بہت زیادہ ایکٹیو ہیں وہ اپنا ہر پراجیکٹ اور اپنی ہر موومنٹ کے بارے میں اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے آگاہی دیتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ حرامانی کی اداکاری پر تو کوئی سوال نہیں اٹھایا جاتا لیکن ان کی گلوکاری پر ضرور سوال اٹھایا جاتا ہے ، وہ جب بھی کوئی گانا گاتی ہیں تو زیادہ تر لوگوں کی تعداد ان سے یہی کہہ رہی ہوتی ہےکہ خدا کےلئے گانا مت گایا کریں لیکن گائیکی حرامانی کا شوق ہے اسلئے وہ کنسرٹ بھی کرنے لگ گئی ہیں.