قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ7 افراد کی جان لے گیا۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب بس حادثے میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی شکار بس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر پیش آیا۔
تیز رفتار منی ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھی بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہونے والا 13 سالہ لڑکا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا تھا. بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ سال مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے اختر زئی کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ اندوہناک حادثے میں مسافر وین میں سوار 22 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، جب کہ حادثے میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا تھا، جسے فوری طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، تاہم لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ وین موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑؑی سے نیچے پتھروں میں گری تھی، جس سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔ مسافر وین میں 23 افراد سوار تھے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کیا گیا تھا، جو جائے حادثہ سے 40 سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ راستہ دشوار ہونے کے باعث لاشیں اٹھانے میں مشکل پیش آرہی ہے، جس میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی تھی، جب کہ امدادی کاموں میں مدد کیلئے لیویز اہلکار بھی پہنچ گئے تھے۔