قصور:سات سالہ بچے سے زیادتی ،ملزم گرفتار
قصور: سرحدی گاؤں دونا میں درندہ صفت شخص کی کم سن سات سالہ نعمان سے بد فعلی ، ملزم گرفتار
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرحدی گاؤں دونا میں سات سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی جلو کی کے نواحی گاؤں دونا کے رہائشی محمد نواز نے منڈی عثمان والا پولیس کو درخواست دی کہ ملزم رضوان نے میرے سات سالہ بیٹے کو جو بچوں کے ساتھ نہانے گیا تھا کو دوپہر2 بجے کے قریب ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا –
ماں کو گھر میں دس برس تک قید رکھنے والا سفاک گرفتار
والد نے بتایا کہ بچے کو کافی دیر غائب پا کر جب تلاش کرنے گئے تو کھیتوں سے بچے کی چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دیں جب جا کر دیکھا تو ملزم میرے بیٹے کے ساتھ بدفعلی جیسا گھناؤنا کام کر رہا تھا ملزم ہمیں دیکھ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا 7 سالہ نعمان کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا –
جبکہ منڈی عثمان والا پولیس نے نعمان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے بعد ملزم کے ڈی این اے سیمپل لاہور بھجیں گے-
دوسری جانب لاہور کے علاقے ہنجروال میں 13 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
ایس ایچ او ہنجروال اور چوکی انچارج نیاز بیگ محمد انیس نے بتایا کہ ملزم ثقلین نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے، جس پر تھانہ ہنجروال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے-