پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔
1/2 #SBP unveils the design of Rs.75 commemorative banknote being issued on 75th anniversary of the country’s independence. The note will be available for public issuance from 30th September 2022.
For details: https://t.co/ZvCNGKxSjV pic.twitter.com/qweDbs28g7— SBP (@StateBank_Pak) August 14, 2022
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا، جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بھارہ کہو کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے یہ ملک بےپناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آبائواجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،قائد اعظم نے ایمان،اتحاد اور نظم وضبط کی تعلیم دی،قیام پاکستان کی ولولہ انگیز داستان ہمارے لئے مشعل راہ ہے،پاکستان اگر جوہری قوت بن سکتا ہے تو معاشی قوت بھی بن سکتا ہے،ملک کو اس وقت قومی مکالمے کی اشد ضرورت ہے،ہمیں امانت و دیانت کواپنا شعار بنانا ہوگا.