75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک سفر پر14فیصد رعایت کا اعلان کیا گیاہے.
On this Independence Day August 14th, #PIA offers an amazing 14% discount on all domestic travel on that special day. So surprise your loved ones and travel to celebrate 75th Anniversary of Freedom.#pakistanzindabaad #independanceday #14august #azadi_offer pic.twitter.com/koKnaLQvIN
— PIA (@Official_PIA) August 13, 2022
ترجمان پی آئی اے کے مطابق: یہ ڈسکاونٹ جشن آزاد ی پر ہم وطنوں کیلئے تحفہ ہے تاکہ وہ جشن آزادی اپنے پیاروں کے ساتھ ملک کے اندر جہاں بھی منانا چاہیں دل کھول کر منائیں. انہوں نے کہا ہم وطن عزیز میں ایسی خوشیوں کے موقع پر ہمیشہ اپنے کسٹمرز کیلئے تحفہ کے طور پر ہر سال ڈسکاؤنٹ کا اعلان کرتے ہیں ناصرف جشن آزادی بلکہ عید پر بھی مسافروں کو رعایت فراہم کی جاتی ہے.
اس حوالے ایک مسافر ایاز خان نے باغٰ ٹی وی کو بتایا کہ: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی طرف سے جشن آزادی کی موقع پر ڈسکاؤنٹ دینا انتہائی اچھا عمل ہے کیونکہ جب کبھی بھی ایسا خوشیوں کا موقع ہو تو اکثر لوگ چاہے عید کی خوشیاں ہوں یا جشن آزادی کی اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے علاقہ میں منانا پسند کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ: پی آئی اے کو سابقہ حکومت خواہ مخواہ بدنام کیا یقینا غلطیاں ہر جگہ ہوتی مگر غیرضروری بیان دینے سے ایسے اداروں کا انم خراب ہوتا اور کافی نقصان ہوتا ہے لہزا ہمیں دوسری ائیرلاینز کے بجائے اپنی پی آئی اے کو ترجیح دینی چاہئے تاکہ ہمارے اپنے ملک کا فائدہ ہو.
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: اسلام آباد ائیرپورٹ پہ پی آئی اے سٹاف نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ہوابازی کے طیارہ حادثہ کے بعد غیر ذمہ دارانہ بیانات سے یورپ اور یو ایس اے کی فلائٹس بند ہونے سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اور غیر ملکی ائیرلائنز کی چاندی ہو گئی تھی
اسلام آباد ائیرپورٹ پہ PIA سٹاف نے بتایا کہ PTI حکومت کےPM اور وزیر ہوابازی کے طیارہ حادثہ کے بعد غیر ذمہ دارانہ بیانات سے یورپ اور USA کی فلائٹس بند ہونے سے PIA کو اربوں روپے کا نقصان اور غیر ملکی ائیرلائنز کی چاندی ہو گئی۔کپتان نے ہر شعبہ برباد کیا اب آذادی کے درس دے رہے ہیں۔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 13, 2022
انہوں نے کہا کہ: کپتان نے ہر شعبہ برباد کیا لیکن اب آذادی کے درس دے رہے ہیں۔