بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 78 لاکھ لوگوں کوریلیف دیا،سعید غنی

0
51
saeed ghani

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم نے آٹے تقسیم کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 78 لاکھ لوگوں کوریلیف دیا، 65 روپے سبسڈی کے پیسے اکائونٹ میں دیئے ہیں سندھ حکومت نے گوٹھوں کی لیزکے لئے کمیٹی بنائی ہے،

سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارشخصیات کمیٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔جائزافراد کو ان کا حق دینے پراعتراض کرنا مناسب نہیں، سعید غنی کی پریس کانفرنس کے موقع پر سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری، نجمی عالم، جاوید شیخ و دیگر بھی موجود تھے ،سعید غنی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں کراچی کے 11میں سے کہیں یوسیز میں کامیابی حاصل کریں گے،مختلف جماعتوں کے کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،سانحہ سائٹ ایریا فیکٹری ایک افسوس ناک سانحہ ہے۔ فیکٹری انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹریشن یا کسی بھی انتطامیہ کو زکوۃ تقسیم کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،بھگدڑ مچنے سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے

 انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

 چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

 انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

 ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

Leave a reply