شیخوپورہ، گاؤں میں سوتے ہوئے 8 افراد کوکلہاڑی کے وار سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی : شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہےڈیروں یا گلیوں میں سوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
ہندوانتہاپسندوں کا500سال پرانی تاریخی مسجد پرحملہ:مسجد کےتالےتوڑکرپوجاپاٹ کی
پولیس کے مطابق 8 افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔ڈی پی او فیصل مختار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجےکے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔
شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفان ،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں…
پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،فرانزک ٹیم تمام مقتولین کے قتل کئے جانے کے واقعہ کے شواہد لے رہی ہے تمام افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں،ڈی پی اوشیخوپورہ کے مطابق ابھی تک دو مقتولین جن میں دلاور ولد سلامت22سالہ اوراسد ولد اختر24سالہ کی شناخت ہوپائی ہے باقی قتل کئے گئے افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے،ڈی پی اوشیخوپورہ نے 8انسانی جانوں کو قتل کئے جانے کی واقعہ کی تفتیش محکمانہ ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے کرنے کی ہدایت کی، فرانزک ٹیم کے شواہد لینے کے فی الفور بعدلاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیاجائے گا اورمقدمہ بھی درج کرلیا جائیگا۔
آئی جی پنجاب نےشیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا، شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے۔ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیاملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجے کے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔