کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید

اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوگئے۔حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔پاکستانی فوجیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ
میجر سعد نعمانی
شریک پائلٹ،
میجر فیضان علی
N/Sub سمیع اللہ خان، فلائٹ انجینئر،
حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف
L/Hav محمد جمیل، گنر
پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں سرگرم عمل کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے امن دستوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو وقفے وقفے سے تنازعات کے شکار علاقوں میں امن کی حفاظت کے چیلنجوں کے کاموں کو انجام دینے میں اورضرورت کےوقت اعلیٰ ترین قربانیاں پیش کرنے میں خود کو ممتاز کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہیں۔

ادھروزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کےبیٹے دنیا بھرمیں امن کے پرچارکےلیے جانیں قربان کررہےہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ پاکستان امن وبھائی چارے کے قیام کےلیے تمام تروسائل بروئے کارلا رہا ہے حتیٰ کہ جان کی قربانیاں بھی پیش کررہا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کانگو میں یو این امن مشن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسروں وجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی کے ایوی ایشن یونٹ کے افسروں وجوانوں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی –

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران کانگو میں شہادت کا رتبہ پانے والے افسروں اور جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے

Comments are closed.