سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق نے کہا ہے کہ آئندہ سال 8 طیارےقومی ائیرلائن کے بیڑے میں شامل ہونگے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نوابزادہ افتخار کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں ممبران شریک ہوئے جبکہ سی ای او قومی ائیرلائن نے بریفنگ دی،اجلاس کے دوران کمیٹی چیئرمین نے ارکان سے کہا کہ سی ای او قومی ائیرلائن نئے آئے ہیں، ان کے سامنے سوالات رکھ دیں،بیرسٹر عقیل ملک نے سوال کیا کہ قومی ائیرلائن اگلےمہینےنئے جہاز خرید رہا ہےتو کیا لانگ رینج جہاز خریدےجائیں گے؟ پچھلےتین سال میں قومی ائیرلائن کے کتنے ملازمین بیرون ملک فرار ہوئے ہیں؟ ملازمین بیرون ملک پناہ نہ لیں، اس کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟سی ای او قومی ائیرلائن نے جواب دیا کہ آئندہ سال تک 8 نئے 777 طیارے قومی ائیرلائن کے بیڑے میں شامل ہونگے، 4 سال بعد یورپی یونین کی پابندی ختم ہوگئی ہے، پیرس میں ہمیں ٹرمینل 3 ملا ہے، یورپ جانے والےٹرمینل تک قومی ائیرلائن کو رسائی ملے گی توکنکٹنگ فلائٹ بھی جاسکے گی، اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی، ائیر فرانس کے معاہدےکی وجہ سے یورپی مسافروں کوبھی سہولت ملے گی، ایس پی ایس معاہدےکے تحت پیرس کے ساتھ دیگریورپی ممالک کےسفرکی سہولت بھی ملے گی۔
ممبر کمیٹی مہرین بھٹو نے اجلاس میں کہا کہ قومی ائیرلائن کی فوڈ کوالٹی پر تو الگ سے کمیٹی ایجنڈا ہوگا ، ممبر شریف خان نے کہا کہ قومی ائیر لائن میں فلائٹ اسٹاف کا رویہ بہت تضحیک آمیز ہوتا ہے، اس موقع پر سی ای او نے جواب دیا کہ قومی ائیرلائن کی فلائٹس میں فوڈ کوالٹی بہتر بنا دی ہے،چیئرمین کمیٹی نے ائیرپورٹ ڈویلپمنٹس پر 4 رکنی ذیلی کمیٹی بناتے ہوئے کہا کہ ذیلی کمیٹی ائیرپورٹس کی ڈویلپمنٹ اور جاری کام پر پیشرفت رپورٹ دے گی۔
ٹریول ایجنٹس نے آج تک قومی ایئرلائن کوکتنا نقصان پہنچایا،تفصیلات طلب
اجلاس میں قومی ائیرلائن کے ملازمین کی تعداد، پروموشن اورپوسٹنگ سے متعلق تفصیلات ممبران کوپیش کی گئی،کمیٹی ممبر رمیش لال نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کےکچھ ملازمین کی 10سال سے پروموشن نہیں ہوئی، مکمل بریفنگ دی جائے تاکہ معلوم ہو کیا کیا جا رہا ہے،اجلاس میں اراکین نے سوال کیےکہ قومی ائیرلائن کے ایئرمارشل (ر) سی ای او تھےتو کتنی پروازیں تھیں اور اب کتنی ہیں؟ ایک ممبر نے کہا کہ ٹریول ایجنٹس نے آج تک قومی ایئرلائن کوکتنا نقصان پہنچایا، تفصیلات آئندہ میٹنگ میں فراہم کی جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے حکام کو ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں اس پر دوبارہ بریفنگ دی جائے۔
قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے ملتان کے فلائنگ کلب کے عہدیداروں کو طلب کر لیا
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ افتخار نے اگلے اجلاس میں ملتان کے فلائنگ کلب کے عہدیداروں کو طلب کر لیا،کمیٹی اجلاس میں ملتان فلائنگ کلب کے آڈٹ سے متعلق ایجنڈا زیرِ بحث لایا گیا،ممبر کمیٹی رمیش لال نے اس دوران کہا کہ فلائنگ کلب ملتان کے ڈی جی کے پیش نہ ہونے پر کیا کارروائی ہونی چاہیے،ممبر کمیٹی مہرین رزاق بھٹو نے اجلاس کے دوران سوال اٹھایا کہ فلائنگ کلب ملتان کے آڈٹ کو بغیر ضوابط کیوں کرایا گیا؟ فلائنگ کلب میں تربیت پانے والے بچے اب متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ سروس نہیں دی جا رہی، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ہر کام نیب اور ایف آئی اے کے حوالے ہو جائے۔
سیکریٹری ایوی ایشن نے کہا کہ فلائنگ کلب وزارت ہوا بازی کے تحت کام کرتے ہیں، فلائنگ اسکولز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہ بچوں نے لاکھوں روپے فیس بھری تو ان کو ٹریننگ کیوں نہیں مل رہی، یہ دیکھنا ہو گا، ابھی بھی آپ کے پاس حل نہیں ہے، آج تو ذیلی کمیٹی کی سفارشات آنا تھیں، میرا مدعا ہے کہ بچوں کو فیس واپس کرنے کے بجائے ٹریننگ مکمل کرائی جائے،ہم ایک ماہ میں فلائنگ اسکولز کے نئے رولز بنا کر کمیٹی کو پیش کریں گے، مریدکے میں ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنی فنڈنگ سے فلائنگ اسکول بنایا جو 15 جنوری کو فعال ہو جائے گا، ملک کو نئے پائلٹس کی اشد ضرورت ہے، ملتان فلائنگ کلب ٹرسٹ ہے تو اس پر ٹرسٹیز کا معاملہ بھی دیکھنا ہو گا۔
اجلاس کے دوران ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز کے لیے پائلٹ ٹریننگ اور فراہمی کی نئی پالیسی بنائی ہے جو پیش کی جائے گی،چیئرمین کمیٹی نوابزادہ افتخار نے کہا کہ اگلا اجلاس ملتان میں ہوگا اور وہاں فلائنگ کلب کے عہدیدار پیش ہوں۔
کراچی سے اسلام آباد،پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی،ہنگامی لینڈنگ
سحر کامران کا پی آئی اے کی نجکاری میں ناقص مارکیٹنگ پر تشویش کا اظہار
آئندہ پی آئی اے نیلامی میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے،وزیر قانون