80کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چرانے والا مل کا مالک ہی نکلا
کراچی میں چوری کی انوکھی واردات ، مل کے مالک نے پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرض لے رکھا تھا ، جس کے بعد اُس نے 80 کروڑ روپے کے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مل کا مالک ہی چوری کی واردات میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ مل کے مالک نے پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرض لے رکھا تھا ، جس کے بعد اُس نے 80 کروڑ روپے کے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس ملزم کو ابھی تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم اُس کی گرفتار کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔ اس چوری کو رواں برس کی ملک کی سب سے بڑی چوری بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 80کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چرانے والامل کا مالک نند لال ہی نکلا ، جس نے پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرضہ لیا ہوا تھا اس لیے اس نے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق بینکوں کی جانب سے چاول چوری کے خلاف 5 مقدمات درج کرائےگئے تھے ،چوری اور جعلسازی میں ملوث ملزم نند لال اوراس کا ساتھی آکاش کمار فرار ہیں،جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔