وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر اور برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکہ میں ہیں ان کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے ہے، عمران خان ملاقات میں کشمیرپر بات کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج برطانوی ہم منصب بورسن جانسن سے بھی ملیں گے، وزیراعظم سے چین کے وزیر خارجہ کی ملاقات بھی آج شیڈول میں طے ہے.وزیراعظم عمران خان اورسوئٹزرلینڈ کےصدرکی ملاقات ہوگی ،وزیراعظم عمران خان کی ترک صدرطیب اردوان سےملاقات آج ہوگی وزیراعظم عمران خان سےعالمی بینک کےصدراور اطالوی ہم منصب کی ملاقات ہوگی
وزیراعظم عمران خان آج کونسل آف فارن ریلیشنز میں بھی خطاب کریں گے،
امریکی میڈیا وزیراعظم کی صلاحیتوں کا معترف،مودی کا اڑایا مذاق
وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کوکامیاب بنانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے، پاکستان نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا کیا، امید ہے فریقین کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے،
وزیراعظم عمران خان نے طالبان سےآخری لمحےمیں بات چیت یکطرفہ ختم کرنےپراظہارافسوس کیا، دونوں رہنماؤں کی طرف سے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا،