سرگودھا۔(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے،جس طرح انہوں نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے اس سے مخالفین پر خاموشی طاری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ 70 سال کے دوران کسی پاکستانی لیڈر نے آج اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جس طرح مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے یہ ایک سچے لیڈر کی نشانی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ اگر کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام عالم پر یہ واضح کردیا ہے کہ جو لوگ ایک ارب کی تجارتی منڈی پر انسانوں کا خون بہتا دیکھ کر خاموش ہیں وہ یہ مت بھولیں کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں اگر اقوام عالم نے کشمیر کے مسئلہ پر اپنا کردار ادا نہ کیا تو پھر دونوں عالمی قوتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں۔

Shares: