8 سالہ بچی زیادتی کیس ،تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کو ملی بڑی کامیابی

ٹھٹھہ صادق آباد (نمایندہ باغی ٹی وی)8 سالہ بچی زیادتی کیس میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی بڑی کامیابی مل چکی ھے . بچی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم مجاہد حسین گرفتار، زیادتی کیس ملزم جلد گرفتار کرنے پر عوام کا پولیس کو خراج تحسین،متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل، گرفتار ملزم کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر 127 دس آر کی رہائشی چوتھی کلاس کی طالبہ 8 سالہ معصوم بچی عنیدہ کو اس کے رشتہ دار ملزم جلالپور پیر والا کے رہائشی مجاہد حسین نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں ملزم مجاہد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر ذاکر علی گجر کی سربراہی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے دن رات ایک کرتے ہوئے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم مجاہد حسین کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزم مجاہد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کل عدالت پیش کیا جائے گا، بچی کی حالت بہتر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں سے ڈسچارج کرکے گے گھر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ زیادتی کیس کا ملزم جلد گرفتار کرنے پر سیاسی وسماجی عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر ذاکر گجر اور پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.

Comments are closed.