وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں نا اہل اور بدعنوان عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں میں تیزی آئی ہے
محکمہ بلدیات کے 2 زونل آفیسرز اور 7 بلڈنگ انسپیکٹرز کی پلاننگ ونگ سے بے دخلی کر دی گئی، ناقص کارکردگی کے حامل 9 افسران کی خدمات فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کو منتقل کر دی گئی ہیں، پلاننگ وونگ سے بے دخل کیے گئے افسران میں علامہ اقبال زون کی اسسٹنٹ زونل آفیسر سمیرا چوہان اور واہگہ زون کی زونل آفیسر ارم الطاف بھی شامل ہیں، دونوں خواتین افسران پلاننگ ونگ میں گریڈ 17 میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں ،سمیرا چوہان کو علامہ اقبال زون کے علاوہ نشتر زون کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا،پلاننگ ونگ سے بے دخل کیے جانے والے 7 بلڈنگ انسپیکٹر واہگہ زون ، نشتر زون ، شالیمار زون اور عزیز بھٹی شہید زون میں خدمات سر انجام دے رہے تھے
واہگہ زون کے بلڈنگ انسپیکٹرز علی شاہد اور ارسلان جمیل اور نشتر زون کے طارق سعید اور عصمت اللہ کی خدمات میونسپل کارپوریشن کے سپرد کر دی گئیں ،شالامار زون کے بلڈنگ انسپیکٹرز احسن رضا اور علی رضا کو بھی پلاننگ وونگ چھوڑ کر میونسپل کارپوریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،عزیز بھٹی زون کے بلڈنگ انسپیکٹر محمد یاسین کی خدمات بھی میونسپل کارپوریشن کے سپرد کر دی گئی،پلاننگ ونگ سے بے دخل کیے جانے والے یہ تمام افسران غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پائے گئے
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟
انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
نگران وزیر بلدیات عامر میر کا کہنا ہے کہ کاروائی کا مقصد غیر قانونی تعمیرات روکنا اور کرپٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، بد عنوان اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی بے دخلی محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔ کوشش ہے کہ مختصر دورانیے میں سرکاری اداروں سے کرپشن کا خاتمہ یقینی بنائیں،