پاکستان سمیت 9 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پرطعنے:اسرائیل اوربھارت شریف النفس قرار

0
48

واشنگٹن: پاکستان سمیت 9 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پرطعنے:اسرائیل اوربھارت شریف النفس قرار،اطلاعات کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیکل پومپیو نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت امریکا نے پاکستان، چین، ایران، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان، نائیجیریا، شمالی کوریا، میانمار اور اریٹریا کو ‘خاص تشویش والے ممالک’ (سی پی سی) میں شامل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیان میں مذکورہ بالا ممالک پر مذہبی آزادی کی بے حد، منظم اور جاری خلاف ورزی سے منسلک ہونے یا اسے برداشت کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

سیکریٹری اسٹیٹ نے کامروس، کیوبا، نیاکاراگوا اور روس کو ان حکومتوں کی خصوصی نگرانی فہرست میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا جو ‘مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں’ سے منسلک یا انہیں برداشت کررہے ہیں۔

کمیشن کی رپورٹ برائے 2020 میں نشاندہی کی گئی تھی کہ پاکستان بھر میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل منفی ہوتی جارہی ہے۔

اس کے برعکس امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دوغلی اورامتیازی پالیسی اورجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل اوربھارت کواس فہرست سے نہ صرف نکالا ہے بلکہ اسرائیل اوربھارت کو کلین چٹ دیتے ہوئے اچھے اورمذہبی آزادی بانٹنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے

جس پرعالمی دنیا بھی حیران ہے اورامریکہ کے اندھے پن پرسخت تنقید کررہی ہے کہ جہاں فلسطینیوں سے ہرقسم کی مذہبی آزادی صلب کررکھی ہے لیکن امریکہ کو وہاں‌ کچھ نظر نہیں آتا

گزشتہ برس کی فہرست میں بھارت کو ‘دوسرے درجے کے ممالک’ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بھارت خاص تشویش والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔

Leave a reply