9 ہزار ارب روپے بینکوں سے باہر پڑے ہیں. پاکستان بزنس کونسل

سری لنکا بھی معاشی مسائل کا شکار
0
47
PBC

پاکستان بزنس کونسل نے دعویٰ کیا ہےکہ ملک میں لوگوں کے 9 ہزار ارب روپے بینکوں سے باہر پڑے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر اور سونے پر سٹے بازی ہو رہی ہے جبکہ ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نےکہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں حوالے کے ذریعے کرنسی پاکستان بھجوانےکا رجحان بڑھا ہے، درآمدات پر پابندیوں کو بھی قبل از وقت ختم کیا گیا، اس لیے بھی پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل نےکہا ہے کہ ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہوئی ہے، بھارت کی طرف سے اپنے چاول کی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستانی چاول کی طلب بڑھی ہے، اسے برآمد کرکے تین ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ تاہم دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر سری لنکا کی کرنسی سے بھی نیچے آگئی۔

جبکہ جس طرح پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے اسی طرح سری لنکا کی معیشت بھی ہچکولے کھا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں سری لنکن روپے پاکستانی روپیہ سے اوپر آگیا اور رواں سال مئی کے بعد ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سری لنکا کے روپے سے نیچے آگیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
تاہم جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 323 روپے پر آیا، جبکہ ایک ڈالر 320 سری لنکن روپے کے برابر ہے۔، یاد رہے کہ مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔

Leave a reply