جناح ہاؤس سمیت نومئی کے چارمقدمات کی سماعت ملتوی

8 مہینے قبل
تحریر کَردَہ

لاہور :انسداد دھشتگردی عدالت،نو مئی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیرا سمیت چار مقدمات کے ٹرائل کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی،برضمانت ملزمان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ حاضری کیلیے پیش ہوئی، سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عالیہ حمزہ اپنے دیگر کیسز کیلیے اسلام آباد گئی ہوئی ہیں ،پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید حاضری کیلیے پیش نہیں ہوئی،گرفتار رہنما شاہ محمود قریشی ،عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری،میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے پیش نہیں کیا گیا،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے جہل وارنٹ پیپر پیش گئے

پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف مقدمات کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،مقدمات میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں،جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں درج ہے،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ نمبر 1271/23 تھانہ گلبرگ میں درج ہے،ریس کورس تھانہ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ نمبر 852/23 درج ہے،سرور روڑ تھانہ میں مقدمہ نمبر 103/23 درج ہے

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، عسکری تنصیات پر حملے کئے تھے، منظم منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے، کئی جیلوں میں تو کئی مفرور ہیں، عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ بن گئے ہیں تا ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نو مئی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان مشکل میں ہیں.

9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

عمران ،قریشی کو نومئی کے مقدمات میں چالان کی نقول تقسیم

 سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین