نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے انہوں نے ریاست پر حملہ کیا ،مریم اورنگزیب

0
190
maryam

سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو الیکشن چاہیے،لیول پلئنگ فیلڈ مانگنے والوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے

پریس کانفرنس کرتے ہوئےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں خاموش رہتے ہیں باہر آکر شور مچاتے ہیں، تمام امیدواروں کے انٹرویو نواز شریف نے خود کیا،اب ملک 9 مئی والوں کے نہیں 28 مئی والوں کے حوالے ہونے جا رہا ہے،9 مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،9 مئی کے دہشت گرد کو عدالت سے ڈھیل ملی،ن لیگ کی قیادت میں فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آٹھ فروری کو الیکشن ہوں گے،یہ لوگ اندر سے چپ اور باہر کھپ ہے،نواز شریف کو 2018 میں لیول پلائینگ فیلڈ نہیں ملی،اس وقت نواز شریف کو ان کی بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا ،یہ سازش سے پہلے ہائیکورٹ چلے گئے اور اب قرار داد کی حمایت، عدالتوں سے بھاگنے والا الیکشن سے بھاگ رہا ہے،نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے انہوں نے ریاست پر حملہ کیا ،نو مئی کو انہوں نے پورے ملک کو جلانے کا حکم دیا اور اس کے بعد مُکر گئے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں بیٹھ کر یہ دھمکیاں دے رہے،جیب سے نکالتا ہے سائفر اور بعد میں کہتا ہے کہ محسن نقوی نے حکومت گرائی،آرٹیکل لکھوا رہے ہیں کہ ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ،کاغذات نامزدگی منظور ہورہے ہیں یہ الیکشن لڑرہے ہیں لیکن پاکستان کی عوام اب ان کو ووٹ نہیں دینے والی ،تم نے معیشت تباہ کردی ہے ،تھوڑی سی شرم کریں عوام کو بھوکا کردیا ،ہر چیز بربادی کردی ،عوام کو بے روزگار کردیا ،کہتے ہیں کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کردیا اور اس نے بچایا

ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،

فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

Leave a reply