عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ،امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ

0
666
ecp

عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے

عام انتخابات 2024 میں مخصوص نشستوں سے متعلق شیڈول میں تبدیلی
الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کردی ،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں مخصوص نشستوں سے متعلق شیڈول میں تبدیلی کردی.الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا وقت بڑھا دیا.الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی اسکروٹنی 30دسمبر کے بجائے 13جنوری تک ہوگی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 16جنوری تک دائر کئے جاسکیں گے، ٹربیونلز20جنوی تک اعتراضات پر فیصلہ کرسکیں گے، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 23جنوری کوجاری ہوگی، شیڈول میں تبدیلی صرف مخصوص نشستوں پر لاگو ہیں۔ جنرل نشستوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں گئی۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے،این اے 46 میں طلب کیے گئے 16 امیدواروں میں سے اب تک سات کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،این اے 46 سے ذیشان نقوی اور انجم عقیل خان کے کاغذات کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،این اے 47 میں طلب کیے گئے 16 امیدواروں میں سے اب تک چھ کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،این اے 48 میں طلب کیے گئے 5 امیدواروں میں سے اب تک تین کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،این اے 47 اور این اے 48 سے چوہدری الیاس مہربان اور ان کے بھائی اشتیاق مہربان کے کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،سکروٹنی کا عمل شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا،کاغذاتِ نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے حوالے سے فیصلہ کل کیا جائے گا.

این اے 149،جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کے خلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ
این اے 149 ملتان،جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا معاملہ،سپریم کورٹ کی جانب سے 2017 کے تاحیات نااہلی کے فیصلے پر وکیل جہانگیر ترین نے ریٹرننگ افسر کے سامنے دلائل دیئے، وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں پارلیمنٹ کی جانب سے ترمیم کے بعد نااہلی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال ہوچکی،جہانگیر ترین کی نااہلی کی مدت نومبر 2022 میں مکمل ہوچکی ، جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کے لئے مکمل طور پر اہل ہیں ، اعتراض کنندہ نے نااہلی کے فیصلے کے علاؤہ دیگر کسی نقطے پر اعتراض نہ ہونے کا اعتراف کیا،ریٹرننگ افسر حتمی فیصلہ کل 30 دسمبر کو سنائیں گے، جہانگیر خان ترین کے الیکشن لڑنے کے خلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

این اے 242 ،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر پیپلز پارٹی نے اعتراض عائد کر دیا
سابق وزیراعظم ،ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے گئے،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود مندو خیل نے کئے ، اعتراض میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا،حلف نامے میں بیرون ملک جائیداد اور بیوی بچوں کو قرض دینے کا منی ٹریل نہیں دیا، وزیراعظم کے عہدے کے دوران 5 کمپنیوں سے لاتعلق رہے یا نہیں، کوئی ذکر نہیں کیا، شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، اسی حلقے سے مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں،

اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن کیسے ہو سکتے؟ طلال چودھری برس پڑے
این اے 96 جڑانوالہ سے طلال چودھری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اتنا کمزور ہے کہ شیڈول بھی اپنی مرضی کا نہیں دے سکا، الیکشن کمیشن کے فیصلے بھی ہوا میں اڑا دیے جاتے ہیں، ایسا الیکشن کمیشن جو اپنے فیصلوں‌پر عمل نہیں کروا سکتا، شیڈول خود نہیں‌دے سکتا، ایسے الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن کیسے ہو سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کو دوسروں کا پابند نہیں ہونا چاہئے بلکہ عدالتوں کو الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑا ہونا چاہئے نہ کہ مداخلت کی جائے، فارن فنڈنگ ہوئی، آٹھ سال بعد فیصلہ کیا لیکن کسی کو سزا نہیں دے سکا، توہین الیکشن کمیشن جو کیمروں کے سامنے آئی، اس پر سٹے آجاتا ہے، الیکشن کمیشن اپنی عزت، فیصلو‌ں کو بھرم نہیں رکھ سکتا وہ پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کیسے کروائے گا، صاف شفاف الیکشن ایک مضبوط الیکشن کمیشن سے ہوں‌گے.

الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کے لیے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں،جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری اور سیکورٹی کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا،ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کا خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا،کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب، برادری کی بنیاد پر زاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہو گی،ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی،پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائبر ڈیجیٹل ونگ سیاسی جماعتوں اور امیداروں کو دی گئی کوریج مانیٹر کرے گا، امیداور اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ادائیگی کی تفصیلات پولنگ ڈے کے 10 دن کے اندر دے گا، پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گا،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہاوسز کو تحفظ فراہم کریں گے،قومی خزانہ سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی،ووٹرز کی اگہی کے پروگرام چلائے جائیں گے ، الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی،الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو،صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان ایک دفعہ کیمرے کے ساتھ پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں گے، خفئہ بیلٹ کی ویڈیو نہیں بنائی جائیں گی،میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرا کے مشاہدہ کریں گے،میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائے گا،نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنھیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا میڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے،

این اے 244 سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی منظور
کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 244 سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے انتخابی عمل آگے بڑھ رہا ہے عوام کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اب تک جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے،ہماری بصیرت کو (ن) لیگ نے سراہا اور اتفاق کیا یہ طے کیا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو آئین میں ترامیم کا کام ہوگا،مسلم لیگ ن سے طے پایا کہ مل جل کر آگے بڑھنا ہے اور عوام کی خدمت کرنی ہے،جی ڈی اے کی تمام جماعتوں سے ہمارے رابطے اور ملاقاتیں ہیں، دوسرے لوگ ہمارے ساتھ نہیں چلے تو ہمارے لیے آگے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا

عمران خان نادہندہ،سزا یافتہ،این اے 89میں کاغذات نامزدگی پر اعتراض
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی نادہندہ نکلے ،عمران خان کے ذمہ محکمہ سوشل سیکورٹی کے 36 لاکھ 88 ہزار 6 سو 80 روپے کے نادہندہ ہیں ،عمران خان کے خلاف این اے 89 میں درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے مطلوبہ رقم کی ریکوری نہ ہونے تک کاغذات نامزدگی منظور نہ کئے جائیں،اس ضمن میں پنجاب سوشل سیکورٹی کی طرف حلقہ این اے 89 میانوالی ون کے ریٹرننگ آفیسر کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،امیدوار حلقہ این اے 89 کے میجر خرم حمید روکھڑی نے بھی عمران خان کاغذات نامزدگی پر اعترض اٹھا دیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہے ، آئین پاکستان کی شق 62 کے تحت عمران خان مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے ،سزا یافتہ اور نااہل ہونے کی وجہ سے عمران خان کے کاغذات مسترد کئے جائیں،سماعت کے بعد آر او نے فیصلہ محفوظ‌کر لیا جو کل سنایا جائے گا

این اے چار سوات، مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد
تحریک انصاف کے اشتہاری رہنما مراد سعید کے این اے 4 سوات سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں،مراد سعید مختلف مقدمات میں مطلوب ہے جس کی وجہ سے کاغذات مسترد ہوئے ہیں،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا،مراد سعید کے حلقہ این اے 2 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں،مراد سعید کے بعد فضل حکیم کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں،

این اے 99 سابق ایم این اے رانا آصف توصیف نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ،رانا آصف توصیف تحریک انصاف کے امیدوار تھےرانا آصف توصیف نے الیکشن نہ لڑنے اور کاغذات نامزدگی کی واپسی کو ذاتی مصروفیت بتایا ۔ذرائع کے مطابق امیدوار رانا آصف توصیف کے گھر پر پولیس چھاپے الیکشن سے دستبرداری کی وجہ بنی ۔

حلقہ پی پی 171،حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد
لاہور کے حلقہ پی پی 171 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا، اعتراض عائد کیا گیا کہ حماد اظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں اور کاغزات نامزدگی پر دستخط اصل نہیں،ریٹرننگ افسر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے،حماد اظہر کے کاغذات پر رانا عرفان ایڈووکیٹ نے اعتراض دائر کیا .

عمر ایوب کا آر اوز کو پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے احکامات دیے جانے کا انکشاف
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے آر اوز کو پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے احکامات دیے جانے کا انکشاف کیا ہے، عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو 30 دسمبر کو پی ٹی آئی کے بہت سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی کو جانچ پڑتال کے فوراً بعد قبول یا مسترد کیا جاتا ہے، اس بار ریٹرننگ افسران نے کہا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ 30 دسمبر 2023کو دیں گے، صاف ظاہر ہے کہ ریٹرننگ افسران کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو معمولی بنیادوں پر مسترد کرنے کے احکامات دیئے جائیں گے، یہ مرحلہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف طاقت کے غیر قانونی استعمال کا تسلسل ہے،

این اے 60،چوہدری شہباز کے تجویز کنندہ چوہدری شاہنواز کو پولیس نے گرفتار کرلیا
این اے 60جہلم،سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز کے کاغذات نامزدگی ہوئے ہیں،چوہدری شہباز کے تجویز کنندہ چوہدری شاہنواز کو پولیس نے گرفتار کرلیا، فیصل چوہدری نے چوہدری شاہنواز کی گرفتاری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی،فیصل چوہدری نے آر او، ڈی آر او اور ڈی پی او جہلم کے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے،پی ٹی آئی نے ورکروں کو حراساں کیے جانے کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے،الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری اور آئی پنجاب کو شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کر چکا ہے

نعیم پنجوتھا کا مریم نواز پر افتخار گوندل کو اغوا کرنے کا الزام
عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پر افتخارگوندل کو اغواء کرانے کا الزام لگا دیا، نعیم پنجوتھا سرگودھا سے مریم نواز کے مقابلے میں امیدوار ہیں، سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی کے امیدوار افتخار گوندل کو اغواء کروا کے مرضی کا بیان دلوایا مریم نواز سمجھتی تھیں کہ انہیں پی پی 80 میں مدِ مقابل امیدوار نہیں ملے گا، پی پی 80 سے مجھ سمیت پی ٹی آئی کے 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں،

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کے این اے 130سے کاغذات نامزدگی منظور
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے آئین اور قانون کے مطابق پاکستان میں الیکشن انتہائی ضروری ہیں۔پورے ملک میں قومی و صوبائی حلقوں سے امیدواران کو الیکشن کے میدان میں اتارا ہے ۔ پاکستان کی عوام سابقہ سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوچکی ہے۔ عوام نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں موجود غربت اور معاشی بحران کی ذمہ دار وہ تمام سیاسی جماعتیں ہیں جو اقتدار میں رہی ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کا وطیرہ ہے کہ یہ صرف انتخابات کے دنوں میں پاکستان کو لوٹنے کے لیے متحرک ہوتی ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ان تمام سیاسی جماعتوں کی راہ میں رکاوٹ بنے گی۔

این اے 127، بلاول کے کاغذات پر اعتراض کرنیوالا حلقے کا رہائشی ہی نہیں، جواب جمع
این اے 127 ،چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،بلاول بھٹو زرداری کے وکیل نے تحریری دستاویزات اور دلائل آر او کو جمع کروا دیے ،جواب میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دیگر حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں،بلاول کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کرنے والا این اے 127 کا ووٹر ہی نہیں ،اعتراض کرنے والا نارووال کا رہائشی ہے اس لئے اس اعتراض کی کوئی حیثیت نہیں ،بلاول کے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزلکھا گیا ہے جو کہ ایک انسانی غلطی ہے، بلاول بھٹو کے سندھ میں کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں، صرف پنجاب میں مسئلہ ڈالا گیا ہے، بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر پنجاب میں جان بوجھ کر اعتراض لگایا گیا ہے

ن لیگ من پسند بیوروکریسی کے ذریعے دھاندلی کا تجربہ رکھتی ہے،جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے فیصلے پہ عملدرآمد کروائے،پی ڈی ایم کے تقرر کردہ افسران کی موجودگی میں شفاف الیکشن کی توقع نہیں، الیکشن کمیشن تاحال اپنے فیصلے پہ عملدرآمد میں ناکام ہے، الیکشن شفاف بنانے کے لیے افسران کا تبادلہ ناگزیر ہے،ن لیگ من پسند بیوروکریسی کے ذریعے دھاندلی کا تجربہ رکھتی ہے، اسلام آباد میں پی ڈی ایم بالخصوص ن لیگ کے تقرر کردہ افسران کیسے غیر جانبدار رہیں گے،

انتخاب کے روز پولنگ کے اوقات کا اعلان
عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلی کے لئے انتخاب کے روز پولنگ کے اوقات کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آٹھ فروری کو ووٹر صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار وں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں،الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ریٹرننگ آفیسرز کو بھی آگاہ کردیاہے

این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

واضح رہے کہ حلقہ این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں،فیصل ندیم کے این اے 235سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں،ایبٹ آباد پی کے 45 کے بعد این اے سترہ سے بھی سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے، آر او نے مؤقف اپنایا کہ سپیکر کے پی اسمبلی عدالتی مفرور ہیں ،سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے،این اے 264 سے اختر مینگل،این اے 262 سے ن لیگ امیدوار کے کاغذات منظورکر لئے گئے ہیں،پی پی 114 سے استحکام پاکستان کے فرخ حبیب کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،این سے 247، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں،این اے55 سے محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ طلحہ سعید کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں،حافظ سعد رضوی کے کاغذات نامزدگی این اے 50 اٹک سے منظورہو گئے ہیں،ن لیگی رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظوری،میاں طاہر جمیل کے بھی منظورکر لئے گئے ہیں،

Leave a reply