کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں سمیت متعدد زخمی ہوگئے . کراچی سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر خاتون زخمی ہوگئیں، جبکہ ان کی گود میں موجود ان کی نو ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی .پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں متین فوڈ سینٹر کے قریب پیش آیا، مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی .پولیس کے مطابق اس دوران جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر 24 سالہ خاتون حنا راشد شدید زخمی ہوئیں جبکہ ان کی گود میں موجود ان کی نو ماہ کی بچی انابیہ راشد جاں بحق ہوگئی . انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی .ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون بچی کے ہمراہ رکشے میں سخی حسن جارہی تھیں کہ فائرنگ کی زد میں آ گئیں۔مبینہ مقابلے میں کسی اہلکار یاملزمان کے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں