مزید دیکھیں

مقبول

9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند

9 محرم، امن و امان کے قیام کے لئے پاکستان کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 محرم کی وجہ سے اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں موبائل فون سروس معطل ہے، بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بولان اورمستونگ میں موبائل فون سروس ہے.، بلوچستان کے علاقوں میں موبائل فون سروس رات 9 بجےتک معطل رہےگی ،موبائل فون سروس یوم عاشورپربھی معطل رہے گی کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی ہے .

لاہور اور کوئٹہ میں دو روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے

حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاہ میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی، کچھ شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کی جائے گی۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی موبائل فون سروس بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے.

نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

چیف ٹریفک آفیسرلاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،دونوں ایام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،غیر قانونی طور پر کالے شیشوں اورنیلی بتی کا استعمال،جعلی سبز نمبر پلیٹ،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، نویں اور دسویں محرم الحرام کو ایس پی ٹریفک سٹی حماد رضا قریشی اور ایس پی ٹریفک صدرڈویژن سردار محمد آصف خاں کی نگرانی میں 6ڈی ایس پیز،72انسپکٹرز،121پٹرولنگ آفیسرزاور1351وارڈنزڈیوٹی سرانجام دیں گے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan